ایرانی صدرمحموداحمدی نژاد مغربی ممالک کی طرف سے پابندیاں لگنے کے بعد لاطینی امریکہ کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی صدرکا کہنا تھا کہ وہ لاطینی امریکہ کے چار ممالک وینزویلا، کیوبا، ایکواڈور اور نکاراگوا کا دورہ کریں گےجبکہ ہوگوشاویزسے ملاقات میں علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاجائےگا۔ ایرانی وزیرخارجہ علی اکبر صالحی اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی کے مشیرعلی اکبر ولایتی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ حکومت نے شہر قُم کے زیرزمین پلانٹس میں یورنیم افزودگی کا کام شروع کردیاہے۔

ای پیپر دی نیشن