پاکستان کی سب سے بڑی بدنصیبی یہ ہے کہ مذہب کو سیاست کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ مقصد اقتدارنہیں ہے، تبدیلی چاہتے ہیں.عمران خان

Jan 08, 2012 | 21:11

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں اپنی کتاب کے اردو ترجمے کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہا ہے کہ سیاست دانوں نے عوام پر خوف طاری کیا ہوا ہے، جب تک پاکستان کے لوگ اس خوف سے باہرنہیں نکلیں گے اس وقت تک انصاف اور انسانیت کی تزلیل ہوتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد اقتدارنہیں ہے وہ تبدیلی چاہتے ہیں، پاکستان کے لوگ مکمل طور پر غلط فہمی کا شکار ہیں کہ پاکستان کیوں بنا تھا اور اس میں اسلام کا کیا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا انگریزی تعلیمی نظام ہمیں مکمل طورپرمذہب اور ثقافت سے دور کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کے پیدا کردہ خوف کی وجہ سے ساری قوم چوروں کی غلام ہوگئی ہے پاکستان کے سیاست دان اپنے بینک اکاؤنٹ بھرنے میں مصروف ہیں اور ساری قوم انہیں بدعائیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہرطرف ناانصافی کا بول بالا ہے جبکہ کفرکا نظام توچلایا جا سکتا ہے لیکن ناانصافی کا نہیں۔
مزیدخبریں