ینگون (اے پی پی) ایران کی جانب سے میانمار کے مسلمانوں کےلئے امدادی اشیاءلے کر جانے والا جہاز ینگون ایئرپورٹ پر اتر گیا،تھائی لینڈ میں ایران کے سفیر حسین کمالی نے میانمار میں جاری حالات کے بارے میں ایران کی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ،میانمار کے حکام کی موافقت حاصل کرکے مغربی صوبہ ، راکھین میں 24 ٹن امدادی اشیاءمسلمانوں میں تقسیم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان امدادی اشیاءمیں چادر ، کمبل ،کھانااور بعض دوسری اشیا شامل ہیں۔