آشٹن (نامہ نگار) مذہبی سکالر و دانشور علامہ غلام مصطفی قادری نے آشٹن میں کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری پاکستان کی تعمیر حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات اور آئین پاکستان کے تحت کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی منزل اسلام آباد نہیں بلکہ اسلام آباد تک مارچ سے پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہے۔ آپ کے وژن اور سوچ کو عملی جامہ پہنا کر ایک مضبوط تر پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ غلام مصطفی قادری نے علماءو مشائخ اور عوام سے اپیل کی کہ وہ 14جنوری کو لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کر کے پاکستان کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کریں۔
طاہرالقادری قائداعظمؒ کے فرمودات کے مطابق پاکستان کی تعمیر چاہتے ہیںعوام لانگ مارچ میں شرکت کریں: مصطفی قادری
Jan 08, 2013