اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام پر غور کرنے کے لئے بات چیت رواں ہفتے متوقع ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف پہلے دو ادوار میں تکنیکی بات چیت کریں گے جبکہ تیسرے دور میں پالیسی زیر بحث آئے گی۔