سرینگر (کے پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کچھ دو کچھ لو کی بنیاد پر مسئلہ کشمیر حل کرنے کی وکالت کرتے ہوئے واضح کیا کہ کشمیر کوئی علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ کشمیریوں کے حقوق کا مسئلہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے بھارت ، پاکستان اور کشمیریوں کو اپنے اپنے طور پر کچھ نہ کچھ قربانی دینا پڑے گی۔ مقبوضہ کشمےر کے ادارے سے انٹروےو مےں پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے بتایا کہ کشمیر سے جڑے سبھی فریقین کو اپنے موقف میں تبدیلی لانا پڑے گی تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جاسکے ۔