دنیا میں سب سے مہنگا گدھی کا پنیرقیمت ایک ہزار پاﺅنڈفی کلو ہے


لاہور (خصوصی رپورٹ) گدھی کے دودھ سے تیار کردہ پنیر دنیا کا سب سے مہنگا پنیر مانا جاتا ہے۔ اس وقت ایک کلو گدھی کے دودھ سے تیار کردہ پنیر کی قیمت تقریباً ایک ہزار پاﺅنڈ فی کلو ہے۔ سربیا کے دارالحکومت بلغراد سے 50میل مغرب میں ایک ایسا فارم موجود ہے جہاں 130 گدھیاں موجود ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک عام گائے 6ہفتے میں جس قدر دودھ دیتی ہے اسی مقدار کے برابر یہ 130گدھیاں ایک سال میں دودھ دیتی ہیں۔ اسی لئے ان کے دودھ سے تیار کردہ پنیر اس قدر مہنگا ہوتا ہے۔ گدھی کا دودھ کاسمیٹکس کی تیاری میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن