رائے ونڈ: ٹرانسپورٹروں سے جگا ٹیکس وصول کرنیوالا مافیا دوبارہ سرگرم

Jan 08, 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل کے حکم پر رائیونڈ میں ٹرانسپورٹروں سے جگاٹیکس وصول کرنے والوں کے خلاف لیا گیا سخت ترین ایکشن دوسرے ہی ماہ ڈھیلا پڑجانے سے بلوں میں چھپے ہوئے بھتہ مافیا پھر باہر آگئے۔ ایک بار پھر سے تمام غیر قانونی ویگن سٹینڈ بحال ہونے پر جگا ٹیکس گروپوں نے پورے جوش و خروش سے ناجائزوصولیاں شروع کردیں۔ پہلے کی طرح پولیس کے علاوہ سیاسی شخصیات اور انتظامیہ اب بھی برابر کی حصہ دار ہے، کوئی روک ٹوک کرنے والا نہیں رہا، اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ شروع ہے۔ 

مزیدخبریں