نواز شریف کے سوا کسی کے پاس ویژن اور قومی ایجنڈا نہیں: ناصر عباس تارڑ

Jan 08, 2013

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما ناصر عباس تارڑ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے سوا کسی سیاستدان کے پاس ویژن اور قومی ایجنڈا نہیں ہے۔ کینیڈا سے آئے سیاسی اداکار کا ”کامیڈی شو“ بری فلاپ ہو گیا۔ اگر وفاقی حکومت نے ملک کو بند گلی سے نکالنا ہے تو کسی پس و پیش کے بغیر میاں نواز شریف کی تجویز پر فوری انتخابات کا ٹائم فریم دے۔ 

مزیدخبریں