لاہور (میاں علی افضل سے) عوام کو انصاف کی فراہمی، سرکاری محکموں سے رشوت، کرپشن کے خاتمے کےلئے اینٹی کرپشن افسروں کوایکسائز، لوکل گورنمنٹ، پولیس،آئی جی آفس، واسا، ہیلتھ، ایجوکیشن سمیت دیگر محکموںکے افسروں کےخلاف انکوائریوں کو جلد مکمل کرنے اور مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ڈی جی اینٹی کرپشن عابد جاوید کے احکامات پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن وقاص علی محمود نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سرکل آفیسرز کوآگاہ کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن افسروں کے پاس انکوائری نمبر383/12میں آئی جی آفس کے اہلکار میاں امتیاز کے خلاف 222 رائفلیں، 27لاکھ 50 خورد برد کرنے کے الزام پر مدعی عبیرغوری، انکوائری نمبر 515/12میںآئی جی آفس کے اسسٹنٹ محمد یوسف کے خلاف نوکری پر بحال کرانے کےلئے 1لاکھ 50ہزار رشوت لینے کے الزام پر مدعی محمد دین، انکوائری نمبر 1070/12میں ای ڈی ایجوکیشن لاہور پرویز اختر کے خلاف جعل ساز کرنے کے الزام پر مدعی صدیق ایس ایس ٹی، انکوائری نمبر 377/12میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر انعام الحق کے خلاف 3لاکھ 65ہزار رشوت لینے کے الزام پر مدعی آصف اقبال، انکوائری نمبر465/12میں جمشید ایکسین، طارق رﺅف، راﺅ راشد سب انجینئر،انکوائری نمبر 883/12میںسلیم خان ٹی ایم او،انکوائری نمبر993/12میںڈاریکٹر انسپکشن لوکل گورنمنٹ محفوظ بھٹی، انکوائری نمبر 1042/12میںانسپکٹر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ذوالفقار علی، انکوائری نمبر314/12میںعدنان منظور کلرک موٹرپرانچ، انکوائری نمبر 350/12میںایکسائز انسپکٹرکامران،انکوائری نمبر642/12میںسرکل مسلم ٹاون کے ایکسائز انسپکٹرنذیر احمد،انکوائری نمبر 335/12میںانسپکٹر واسا محمد اسحاق کے خلاف مختلف شہریوں نے درخواستیں دے رکھی ہیں جس کوجلد مکمل کرنے کے کام شروع کر دیا گیا۔
”کرپشن“ ملوث افسروں کیخلاف انکوائریاں جلد مکمل کرنے، مقدمات اندراج کے احکامات
Jan 08, 2013