چنائی (اے پی پی) سربیا کے سیکنڈ سیڈجانکو ٹپساروچ نے چنائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں سپین کے روبرٹو بٹسٹا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بھارت کے شہرچنائی میں کھیلے گئے اے ٹی پی ایونٹ کے فائنل میں سربیا کے سیکنڈ سیڈ جانکو ٹپساروچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپین کے روبرٹو بٹسٹا کو پہلے سیٹ میں 3-6 کی شکست کے باوجود اگلے دونوںسٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-3 سے ہرا کرچنائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔