بھارت کو پسندیدہ قرار دینے کا فیصلہ قبول نہیں کرینگے: باستمی گرورز ایسوسی ایشن

Jan 08, 2013

 کراچی (اے پی اے ) باسمتی گرورز ایسو سی ایشن نے بھارت کو تجارت کیلئے پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کیلئے جاری کوششوں پر شدید تنقید کی ہے۔ باسمتی گرورزایسو سی ایشن کے صدر حامد ملہی کا کہنا ہے کہ بھارت کیلئے ایم ایف این اسٹیٹس پرزرعی سیکٹر کے شدید تحفظات ہیں۔ کیونکہ اس وقت ملک میں ایسا کوئی مکینزم موجود نہیں جس کے تحت بھارت کی سبسڈائزڈ زرعی مصنوعات کے طوفان کو روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مجموعی قومی پیداوار میں تئیس فیصد حصہ ڈالنے والے،، ایگریکلچر سیکٹر سے اس سلسلے میں کوئی مشاورت نہیں کی۔ حامد ملہی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سال سے تمام زرعی ان پٹس پرسولہ فیصد آر جی ایس ٹی عائد ہے۔ جبکہ بجلی اور ڈیزل کے نرخ میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب بھارت میں زرعی شعبے کو مکمل حکومتی سرپرستی حاصل ہے جہاں کھاد کی قیمت پاکستان کے مقابلے چار سے پانچ گنا کم ہے۔ 

مزیدخبریں