کراچی(این این آئی) محکمہ خوراک سندھ نے 32 روپے فی کلو سے زائد آٹا فروخت کرنےوالی فلور ملوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ خوراک کے مطابق کارروائی کے تحت فلور ملوں کےلئے گندم کا کوٹہ معطل کردیا جائےگا۔ حکام کے مطابق صوبائی وزارت خوراک کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئےگی، فلور ملز نے احتجاجا ملیں بند کیں تو اندرون سندھ سے آٹا منگوا کر ضرورت پوری کی جائےگی، ذرائع کے مطابق دسمبر میں فلور ملوں کو گندم کی 12 لاکھ بوریاں فراہم کی گئیں لیکن ملوں نے گندم ذخیرہ کر کے آٹے کی قیمت32 سے بڑھا کر 36 روپے فی کلو کردی۔
محکمہ خوراک سندھ 32 روپے کلو آٹا فروخت کرنیوالی فلور ملوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
Jan 08, 2013