لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) نے پیپر ملز مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کاغذ کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کریںکیونکہ کاغذ کی بلند ترین قیمتوں کی وجہ سے ایک طرف تو اس شعبے سے وابستہ تاجر بہت بُری طرح متاثر ہورہے ہیں اور دوسری طرف کاپیاں کتابیں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔ ایک مشترکہ بیان میں آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد اجمل، نائب صدر خواجہ ندیم سعید وائیں اور آپما بزنسمین گروپ کے رہنما خامس سعید بٹ نے کہا کہ سرمایہ داروں کو تاجر برادری اور عوام کا استحصال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے نہ صرف صنعت و تجارت تباہ ہوگی بلکہ بے شمار معاشرتی مسائل بھی پیدا ہونگے۔
پیپر ملز مالکان کاغذ کی قیمتوں میں فوری کمی کریں: آپما
Jan 08, 2013