آکلینڈ (اے پی پی) تھامس بلیوکی ہینکن اوپنٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں شروع ہونے والے ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے راﺅنڈ میں برازیل کے ایٹتھ سیڈتھامس بلیوکی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6 (7-5)اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ بیلجیئم کے اولیویئر روچس نے سپین کے البرٹ روماس کوسخت مقابلے کے بعد 6-2،5-7 اور 6-2 سے شکست دیکر ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی۔