اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں نیشنل بنک اور کے آر ایل کے درمیان میچ برابر رہا، بلوچ ایف سی کو وہیب ایف سی کے خلاف واک اوور مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کے پی ٹی فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلا گیا لیگ کا 225 واں میچ نیشنل بنک اور کے آر ایل کی ٹیموں کے درمیان برابر رہا، دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک گول سکور نہ کر سکیں۔ ایک اور میچ میں بلوچ ایف سی کو وہیب ایف سی کے خلاف واک اوور مل گیا۔ لیگ میں آج منگل کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے، افغان ایف سی کی ٹیم پی اے ایف سے گورنمنٹ ہائی سکول گراﺅنڈ، چمن میں نبرد آزما ہوگی، کے ای ایس سی اور آرمی کے درمیان میچ کے پی ٹی فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا میچ پی آئی اے اور واپڈا کے درمیان کھیلا جائے گا۔