تربیلا ڈیم میں مٹی بھر گئی، پانی ذخیرہ کرنیکی گنجائش میں نمایاں کمی

Jan 08, 2013

 اسلام آباد (اے پی اے ) وزارت پانی و بجلی کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے آبی ذخیرے تربیلا ڈیم میں مٹی بھر جانے سے پانی کا ذخیرہ جمع رکھنے کی گنجائش 9.6 ملین ایکڑ فٹ سے کم ہو کر 6.6 ملین ایکڑ فٹ رہ گئی ہے جس کی صفائی پر لگ بھگ نئے ڈیم کی تعمیر جتنا لاگت آئے گی۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ واپڈا نے تربیلا ڈیم کی صفائی کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کیلئے چینی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اور کنسلٹنٹ نے اپنی حتمی رپورٹ میں کہا ہے کہ مٹی اور چٹانوں سے ڈیم کی 30 فیصد گنجائش کم ہوگئی ہے تربیلا ڈیم کی صفائی پر نئے ڈیم کی تعمیر کے برابر لاگت آئے گی۔

مزیدخبریں