لاہور (کامرس رپورٹر) فاونڈرز گروپ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر بلال اسلم صوفی نے آٹے کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت 1200/- روپے کرنے کے بعد وفاقی حکومت نے چپ سادھ لی اور اس کا خمیازہ صارفین کو مہنگائی کی شکل میں برداشت کرنا پڑا۔