قائداعظم ٹرافی، راولپنڈی کی ٹیم 153 رنز پر ڈھیر

Jan 08, 2013


اسلام آباد (اے پی پی) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی ٹیم کراچی وائٹس کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سہیل تنویر 37 اور عمر امین 36 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ عاطف مقبول نے 5 وکٹیں حاصل کیں، کراچی وائٹس نے 21 پر دو وکٹیں گنوا دیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں شروع ہونے والے چار روزہ میچ میں کراچی وائٹس کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ راولپنڈی کی ٹیم عاطف مقبول کی شاندار باﺅلنگ کو جم کر نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 153 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی، سہیل تنویر 37 ، عمر امین 36 ، نوید ملک 21، کپتان بابر نعیم 20، شعیب احمد 11، عمر وحید ایک، عدنان مفتی 12، جمال انور 3 جبکہ حسیب اعظم اور سعد حسین بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، عاطف اقبال نے 62 رنزکے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، محمد سمیع، میر حمزہ، عدیل ملک اور فراز احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، کراچی نے کھیل کے اختتام تک دو وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز بنا لئے، دونوں وکٹیں سعد حسین نے حاصل کیں۔

مزیدخبریں