فلورین میئر سڈنی انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

Jan 08, 2013


سڈنی (اے پی پی) جرمنی کے فلورین میئر اور سپین کے مارشل گرانولر سڈنی انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے ۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں جرمنی کے فلورین میئر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرتگال کے جاﺅ سوسا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں سپین کے مارشل گرانولر نے آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن کو سخت مقابلے کے بعد پہلے سیٹ میں 5-7 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-1 سے شکست دیکر ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی۔

مزیدخبریں