ملک کے تمام علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں. درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گرگیا۔ آج اسکردو میں سب سے کم درجہ حرارت منفی سترہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں اسکردو، استور سمیت ملک کے تمام علاقوں میں برف باری تو رک گئی۔ لیکن پہاڑوں پر موجود برف اور چلنے سرد ہوائیں خون جمارہی ہیں۔آج اسکردو میں سب سے کم درجہ حرارت منفی سترہ ریکارڈ کیا جار ہا۔ استورمنفی پندرہ اور ہنزہ میں درجہ حرارت منفی بارہ ہے۔غذر میں آج بھی بادل چھائے ہو ئے ہیں اور سردی کا زور برقرار ہے۔کشمیر،مالم جبہ ، کرم ایجنسی،ہزارہ ڈویژن میں سردی کا زور ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی ریکارڈ سردی دیکھنے میں آرہی ہے اور لاہور میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ہے۔ اسلام آباد میں دو،کراچی میں تیرہ اور حیدرآباد میں دس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان،خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں ،کشمیر،گلگت بلتستان میں سردی کی لہرمزید چند روز بر قرار رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن