ایکشن فلم "دی لاسٹ سٹینڈ"امریکی پولیس اور منشیات اسمگلروں کی روایتی جنگ کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں آرنلڈ ایک ایسے پولیس افسر کا کردار کر رہے ہیں جسے سرحدی نگرانی کا فرض سونپا گیا ہے۔ سرحدی پولیس کو منشیات کے ایک سمگلر کا امریکا سے فرار روکنا ہے جو میکسیکو پہنچنا چاہتا ہے۔ فلم میں آرنلڈ انفرادی بہادری کا ایسا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ایکشن فلم اٹھارہ جنوری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہو رہی ہے۔