امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ تشدد کے کسی بھی واقعے پر تشویش ہوتی ہے۔ امریکا نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر مثبت پیش رفت کیلئے پاک بھارت کوششوں کی حمایت کی ہے۔ وکٹوریہ نولینڈ کا مزید کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف فائرنگ کے خاتمے، تجارت اور سفری سہولیات کی بحالی پر زور دیتا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز باغ کے علاقے حاجی پیر سیکٹرمیں سواں پترا چیک پوسٹ پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے جبکہ پاکستانی جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی پر بھارتی فوجی اسلحہ پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔
لائن آف کنٹرول پربھارتی حملہ تشویشناک ہے،کشمیر سمیت تمام معاملات پرپاک بھارت مذاکرات کےحامی ہیں. وکٹوریا نولینڈ
Jan 08, 2013 | 11:37