منگل کے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردستی تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو تینتالیس پوائنٹس کے اضافے کے بعد سولہ ہزار چھ سو پینتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے میپل لیف سیمنٹ، عسکری بینک، بائیکو پٹرولیم اور جہانگیر صدیقی کے حصص میں ہوئے۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پرتین سو ترپن کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ دوسو چھتیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ اور اٹھاون کمپنیوں کے حصص میں کمی دیکھی گئی۔