کراچی (این این آئی) ایف بی آر نے ٹیکس ایمینسٹی سکیم کا ایس آر او جاری کردیا ہے، اس سکیم سے 2008ء سے 2012ء تک انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والے افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ایف بی آر کے ایس آر او کے مطابق اس سکیم کی سہولت حاصل کرنیوالے افراد جرمانے، ڈیفالٹ،آڈٹ سے مستثنیٰ ہونگے جبکہ سکیم سے استفادہ صرف این ٹی این نمبر رکھنے والے افراد کر سکیں گے، ایف بی آر کے مطابق سال دو ہزار آٹھ سے دوہزار بارہ تک ٹیکس ادا نہ کرنیوالے افراد سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔گزشتہ چار سالوں کے انکم ٹیکس میں ایمنسٹی کے لئے حصول کیلئے کم از کم اسی ہزار روپے بیس ہزار روپے سالانہ کے حساب سے ادا کرنا ہونگے۔ ٹیکس گزار ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کا دعوی نہیں کر سکیں گے۔