سی این جی بحران، مہنگا پٹرول، پبلک ٹرانسپورٹ غائب، مسافروں کو شدید مشکلات

لاہور (شہزادہ خالد) سی این جی کے بحران، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہوگئی۔ مسافروں، ملازمین خاص طور پر خواتین کو دفاتر میں پہنچنے کیلئے شدید دشواری کا سامنا ہے۔ ایل ٹی سی کی اندرون شہر چلنے والی بس سروس کا ٹائم ٹیبل بھی مقرر نہیں جس سے رات کے وقت مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لاہور سے دوسرے شہروں کو جانے والی بسوں کا وقت مقرر نہ ہونے سے دور دراز سے آنے والے مسافر سخت سردی کے موسم میں رات سڑکوں پر گزارنے پر مجبور ہیں۔ ایل ٹی سی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی این جی نہ ملنے سے بعض اوقات بس سروس مقررہ وقت سے پہلے بند کرنا پڑتی ہے۔ دوسری طرف ایل ٹی سی اور آر ٹی سی میں اختلافات بھی ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہیں۔ روٹ پرمٹ کے حوالے سے درخواست گذار لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی (ایل ٹی سی) اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے درمیان شٹل کاک بنے ہوئے ہیں۔ ایل ٹی سی روٹ پرمٹ کیلئے مقررہ فیس 1400 روپے کی بجائے 3000 روپے وصول کر رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ افسر نے بتایا کہ ایل ٹی سی کی جانب سے کمپیوٹر چارجز، سروس چارجز وغیرہ کی مد میں وصولی ناجائز ہے۔ ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے پی ٹی اے، آر ٹی اے ایل ٹی سی سمیت قائم تمام ادارے ایک ہی ادارہ میں ضم کر دینے چاہئیں اورتمام دفاتر ایک ہی عمارت میں ہوں تو عوام کے مسائل کافی حد تک حل ہو سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...