سپریم کورٹ میں الطاف حسین کیخلاف غداری کے مقدمہ کیلئے درخواست دائر

لاہور(آئی این پی) سپریم کورٹ   میں ایم کیو ایم کے قائد کیخلاف غداری کے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے وطن پارٹی کے  رہنما بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  الطاف حسین برطانوی شہری ہونے کے باوجود پاکستان کے ملکی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ سندھ کی تقسیم اور کراچی کو الگ صوبہ بنانے کی بات کر کے الطا ف حسین نے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی ہے۔اس قسم کے بیانات سے کراچی کا امن تباہ ہونے اور لسانی بنیادوں پر ہنگاموں کا بھی خدشہ ہے۔  سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سندھ کی تقسیم اور ملک توڑنے کے حوالے سے بیان بازی پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لا نے کا حکم دیتے ہوئے غداری کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...