لاہور (وقائع نگار خصوصی) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو تاحیات نااہل قرار دینے، انہیں دی جانیوالی مراعات واپس لینے، انکی سیاسی پارٹی کی رکنیت معطل کرنے اور الیکشن کمشن کو پرویز مشرف کی قانونی حیثیت کے حوالے سے جامع واضع رپورٹ پیش کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ رٹ میں ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ رٹ میں کہا گیا ہے پرویز مشرف آئین کی دفعہ 62، 63 پر پورا نہیں اترتے، پرویز مشرف کی سیاسی پارٹی قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے اسلئے اسے تاحیات نااہل قرار دیا جائے جبکہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے پاس برطانیہ، کینیڈا اور پاکستان کی شہریت ہے اور ان کے بیانات انسانی حقوق و ملک پاکستان کے اعلیٰ مقدس اداروں عدلیہ، فوج کے خلاف ہیں اور ان کا پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں شائع و جاری ہونا غیر قانونی و ناانصافی ہے اس لئے ان کے بیانات کو ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے پر پابندی عائد کی جائے۔
مشرف دفعہ 62، 63 پر پورا نہیں اترتے، تاحیات نااہلی کیلئے ہائیکورٹ میں رٹ
Jan 08, 2014