عدالت کل فیصلہ کریگی مشرف کا علاج ملک میں ممکن ہے یا نہیں، سعود الفیصل نے پیغام دے کر فل سٹاپ لگا دیا: احمد رضا

عدالت کل فیصلہ کریگی مشرف کا علاج ملک میں ممکن ہے یا نہیں، سعود الفیصل نے پیغام دے کر فل سٹاپ لگا دیا: احمد رضا

 اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد عدالت کل اپنا فیصلہ سنائے گی کہ کیا ان کا علاج ملک میں ممکن ہے کہ نہیں، سعودی وزیر خارجہ نے صدر کو پیغام دینے کے بعد فل سٹاپ لگا دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے احمد رضا قصوری نے کہا کہ پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ عدالت کو مل چکی ہے جو مقدمہ کی سماعت کے دوران وکلاء کو بھی دکھائی گئی اس میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے اور دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد عدالت یہ فیصلہ کرے گی کہ آیا مشرف کا علاج پاکستان میں ممکن ہے کہ نہیں اور عدالت نے اگر سمجھا تو میڈیکل رپورٹ کے بعد طبی ماہرین سے مزید رائے بھی لی جاسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...