اسلام آباد(آن لائن)خصوصی عدالت میں مشرف کو غدار کہنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست اختر شاہ نامی وکیل نے منگل کے روز دائر کی جس میں انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف‘ وفاقی حکومت کو فریق بنایا ہے اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ پرویز مشرف کیخلاف غدار کی بجائے آئین شکن کا لفظ استعمال کیا جائے۔ سابق صدر پرویز مشرف کو غدار کہنے سے فوج کی بدنامی ہوئی ہے اسلئے فوج کو مزید بدنامی سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ پرویز مشرف کو غدار قرار نہ دیا جائے۔ انہوں نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی ہے کہ میڈیا اور دیگر جگہوں پر بھی اس لفظ کا استعمال روکا جائے۔
آئین شکن
مشرف کیلئے غدار کی بجائے ”آئین شکن“ کا لفظ استعمال کیا جائے: خصوصی عدالت میں درخواست دائر
مشرف کیلئے غدار کی بجائے ”آئین شکن“ کا لفظ استعمال کیا جائے: خصوصی عدالت میں درخواست دائر
Jan 08, 2014