اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ کی مزید تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے سال 2013ءمیں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 6.6 فیصد گری۔ پاکستان کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ممکن نہیں۔ فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات نقصان دہ ہیں۔ 2014ءمیں پاکستانی معیشت بیرونی ادائیگیوں کے دبا¶ میں رہے گی۔ دہشت گردی ہر معیشت کے لئے خطرناک ہے۔ یورو اور ڈالر بانڈ سے پاکستان کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر مل سکتے ہیں۔ فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات نقصان دہ ہیں۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو اپنے مراسلہ میں معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اضافی اقدامات کی یقین دہانی کرا دی۔ وزارت خزانہ کے مطابق مانیٹرنگ کیلئے آئی ایم ایف کو ضروری معلومات دی جائیں گی۔ اکتیس سرکاری اداروں میں اصلاحات اور نجکاری کا کام جاری ہے۔ رواں سال دسمبر تک پی آئی اے کے 26فیصد شیئرز فروخت کئے جائیں گے، تین سال میں بجلی پر سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔
آئی ایم ایف