مشرف کے وکیل انور منصور نے عدالت سے ہونے والی بحث و تکرار پر معافی مانگ لی

مشرف کے وکیل انور منصور نے عدالت سے ہونے والی بحث و تکرار پر معافی مانگ لی

Jan 08, 2014

 اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل انور منصور نے پیر کے روز عدالت سے ہونے والے بحث و تکرار پر معافی مانگ لی‘ انور منصور خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے رویئے پر نادم ہیں تاہم فریق ثانی کو بھی سمجھایا جائے وہ خود ہمیں ذاتی طور پر نئی بحث میں الجھادیتے ہیں۔ انہوں نے یہ معافی اس وقت مانگی جب جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت نے منگل کے روز کیس کی سماعت شروع کی۔ سماعت کے دوران انور منصور نے عدالت کو یقین دلایا کہ اب ایسا کوئی عمل نہیں ہوگا کہ جس سے عدالت کو کسی طرح کا بھی کوئی اعتراض ہو۔ عدالت نے ان کی معافی قبول کرلی اور بعدازاں انہوں نے اپنے دلائل مکمل کرنے شروع کئے۔
انور منصور/معافی

مزیدخبریں