حکومت کی طرف سے پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ چیلنج کرنے کا امکان

حکومت کی طرف سے پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ چیلنج کرنے کا امکان

Jan 08, 2014

اسلام آباد (محمد نواز رضا / وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وفاقی حکومت سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی ”علالت“ کے بارے میں حقائق معلوم کرنے کیلئے خصوصی عدالت سے خصوصی میڈیکل بورڈ قائم کرنے کا مطالبہ کریگی۔ خصوصی عدالت میں پبلک پراسیکیوٹر اکرم شیخ اس بات کا مطالبہ کریں گے کہ عدالت خود خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دے جو جنرل پرویز مشرف کی صحت کے بارے میں حتمی رائے قائم کرے جو اس بات کا تعین کرے کہ انکا پاکستان میں علاج ممکن ہے کہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر نے جنرل پرویز مشرف کے ڈاکٹروں سے میڈیکل رپورٹ کے نکات پر مشاورت کی ہے۔ حکومت کی جانب سے جنرل مشرف کو بیرون ملک بھجوانے کی مخالفت کی جائیگی اور اس بات کا مطالبہ کیا جائیگا کہ جنرل مشرف کو عدالت کی تحویل میں لے لیا جائے اور انکی نقل و حرکت کے بارے میں عدالت کو آگاہ رکھا جائے۔
رپورٹ / چیلنج

مزیدخبریں