لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمران صوبے کے معاملات کی بجائے خارجی امور میں الجھے ہوئے ہیں جس کے وہ مجاز نہیں ہیں۔ پنجاب کے حکمران شکست کے ڈر سے بلدیاتی انتخابات کا التوا چاہتے ہیں کیونکہ مہنگائی، بیروزگاری اور امن و امان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے عوام کا غم و غصہ کسی سے عیاں نہیں اسلئے پنجاب حکومت نے راہ فرار میں ہی عافیت سمجھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب دیوان غلام محی الدین، قصور کے ڈویژنل صدر چوہدری منظور احمد، راجہ عامر خان، عابد حسین صدیقی، منظور مانیکا اور مانی پہلوان موجود تھے۔ منظور وٹو نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت انتخابات میں سنجیدہ ہے تو وہ پرانی حلقہ بندیوں پر بھی انتخابات کروا سکتی ہے۔ انہوں نے پرویز مشرف کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم سمجھتی ہے کہ تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے جس طرح نوازشریف معاہدہ کرکے جیل کی سلاخوں سے نکل کر جدہ روانہ ہو گئے تھے اسی طرح پرویز مشرف بھی رخصت ہوجائیں گے کیونکہ جو لوگ میاں براداران کے ضمانتی تھے وہ اس وقت موجودہ حکومت کے مہمان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا الطاف حسین پرویز مشرف کی حمایت میں اتنے آگے نکل گئے ہیںکہ وہ ملکی مفاد اور سالمیت کو بھی داﺅ پر لگانے سے گریز نہیں کر رہے، جو الفاظ وہ ادا کر رہے ہیں وہ ملکی مفاد کیلئے زہر قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا آصف علی زرداری نے پہلے بھی ناکردہ جرم کی سزا 11 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنے کی صورت میں کاٹی، اب بھی عدالتوں کا سامنے کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا عنقریب بلاول بھٹو زرداری لاہور آئیں گے اور پنجاب کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کے والد انتقال کر گئے
کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کے والد نصرت حسین علالت کے بعد آج کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کی عمر 76 سال تھی۔ مرحوم نصرت حسین کافی عرصہ سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔
انتقال
پنجاب کے حکمران شکست کے ڈر سے بلدیاتی انتخابات کا التوا چاہتے ہیں: منظور وٹو
پنجاب کے حکمران شکست کے ڈر سے بلدیاتی انتخابات کا التوا چاہتے ہیں: منظور وٹو
Jan 08, 2014