مریم نواز کی قرضہ سکیم کے تحت نوجوانوں کو مالی معاونت کی فراہمی کا کام تیز کرنے کی ہدایت

مریم نواز کی قرضہ سکیم کے تحت نوجوانوں کو مالی معاونت کی فراہمی کا کام تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (اے پی پی) نوجوانوں کیلئے وزیراعظم کی قرضہ سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز نے قرضہ سکیم کے تحت نوجوانوں کو مالی معاونت کی فراہمی کا کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سکیم پر عملدرآمد سے لوگوں کو جہاں ذریعہ معاش میسر آئے گا وہاں کاروبار کی ترقی کے مواقع بھی پیدا ہونگے، یہ حکومت کا پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ وہ منگل کو یہاں نیشنل بینک آف پاکستان کے 6 ریجنل ہیڈز کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔ اجلاس میں قرضہ سکیم پر عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت اور اس سلسلے میں درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم کی قرضہ سکیم مائیکرو فنانس کو ایک فعال انڈسٹری میں تبدیل کرنے کیلئے ہماری حکومت کا ویژن ہے جس کا مقصد پسماندہ طبقات کو کاروبار میں خود انحصاری کے ذریعے روزگار فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود ترقی اور سرمایہ کاری کی صلاحیت کو بھرپور طریقہ سے بروئے کار لانا بہترین قومی مفاد میں ہے اور پائیدار ترقی کا حصول صرف لوگوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی نمو اور سماجی ترقی میں مدد فراہم کرنے والے اداروں کی ترقی میں حکومتی اعانت کے بغیر تعلیم، صحت عامہ اور معاشی شعبہ میں بہتری نہیں لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور سرمایہ کاری کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا قوم کے بہترین مفاد میں ہے، سرمایہ کاری و ترقی کے عمل کو پائیدار بنیادوں پر تیز کرنا عوام کو بڑے پیمانے پر بااختیار بنانے سے ہی ممکن ہے۔ چیئرپرسن نے منصوبہ کے قابل عمل ہونے بارے مطالعہ سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار کی بنیادوں پر لگائے گئے اندازہ کی روشنی میں اس حقیقت کو سراہا کہ 27.25 فیصد ڈاﺅن لوڈز کا تعلق لائیو سٹاک اور 6.05 فیصد، 2.16 فیصد اور 2.80 فیصد کا بالترتیب تعلق انفارمیشن ٹیکنالوجی، بنیادی تعلیم اور پبلک ہیلتھ سے ہے۔ چیئرپرسن نے قرضے کے درخواست گزاران کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...