پشاور (آئی این پی) سیشن جج پشاور نے قومی وطن پارٹی کے سابق وزیر کی جانب سے عمران خان کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کے کیس میں جواب جمع کرانے کی یقین دہانی پر مزید سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ عمران خان کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت منگل کو سیشن کورٹ میں ہوئی۔ عمران کے وکیل نے عدالت کو آئندہ پیشی پر پی ٹی آئی کے چیئرمین کی جانب سے جواب دعویٰ جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بخت بیدارکا کہنا تھا کہ وزیراعلی کہتے ہیں کہ انہیں قومی وطن پارٹی کے سابق وزراءکی کرپشن کے بارے میں پتہ ہی نہیں لیکن اس کے باوجود انہیں برطرف کیا گیا۔
سماعت ملتوی