الطاف حسین، پرویز الٰہی میں ٹیلی فونک رابطہ، مشرف کیس سمیت سیاسی امور پر گفتگو

الطاف حسین، پرویز الٰہی میں ٹیلی فونک رابطہ، مشرف کیس سمیت سیاسی امور پر گفتگو

لاہور (خصوصی رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) (ق) لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی نے کہا ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے فوری اور سستے انصاف کی فراہمی ضروری ہے۔ وکلاءبرادری کے تعاون سے پاکستان کو ویلفیئر سٹیٹ اور امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ ہمارا نصب العین اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ایک مثالی فلاحی مملکت بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینئر وکلاءکی (ق) لیگ میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر کیا۔ ان وکلاءمیں سید طاہر احمد شاہ، چودھری خلیل احمد گوندل، قاری ذوالفقار احمد، رانا مبشر حسین، محمد عرفان، رانا ابوبکر، رانا عمران، رانا محمد یوسف، محمد آصف اور میاں محمد اعظم شامل تھے۔ پرویز الٰہی نے کہا ہم نے اپنے دور میں برصغیر کی تاریخ میں پہلی بار پراسیکیوشن سروس قائم اور پبلک ڈیفنڈر سروس کیلئے باقاعدہ قانون سازی کی۔ ایشیا میں پہلی بار کنزیومر کورٹس قائم کیں جن سے ہزاروں صارفین کو فائدہ ملا۔ انہوں نے کہا ہمارے دور میں وکلاءکیلئے مفت علاج کی سہولت مہیا کی گئی ہم سے پہلے پاکستان میں تحصیل کی سطح تک بار ایسوسی ایشنز کو بلاتفریق فنڈز نہیں دئیے گئے۔ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ بار کا ہال تعمیر اور ایڈووکیٹ جنرل کا آفس قائم کیا، وکلاءکیلئے ہاﺅسنگ کالونیاں بنائی گئیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاءمرکزی کردار کے حامل ہیں۔ وکلاءرہنماﺅں نے فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے موثر اور نتیجہ خیز اقدامات کیلئے پرویز الہی کے دور کو بہترین قراردیا اور کہا انصاف کی فراہمی، عدلیہ کی بالادستی اور عدالتی ڈھانچہ کے استحکام کیلئے ان کے قائم کردہ ادارے موجودہ حکومت کے انتقامی رویہ کی بھینٹ چڑھ گئے اور یہ ادارے اب تنزلی کا شکار ہیں۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور ق لیگ کے رہنما پرویز الٰہی کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔ پرویز مشرف کے کیس سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر الطاف حسین نے تشویش کا اظہار کیا۔ الطاف حسین نے پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کے جرات مندانہ موقف کا اظہار کرنے پر پرویز الٰہی اور شجاعت حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا دیگر سیاسی رہنماﺅں کو بھی جرات اور ہمت کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور منافقت چھوڑ دینی چاہئے۔ پرویز الٰہی نے کہا آپ نے بھی ہمیشہ حق اور سچ کا ڈٹ کر اظہار کیا۔

پرویز الٰہی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...