منچھر جھیل کیس: وفاقی سیکرٹری خزانہ کو نہر کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کرنے کا حکم

منچھر جھیل کیس: وفاقی سیکرٹری خزانہ کو نہر کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کرنے کا حکم

Jan 08, 2014

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے منچھر جیل (سندھ) سے اہل علاقہ کو آلودہ پانی کی فراہمی سے متعلق ازخود نوٹس مقدمہ کی سماعت میں وفاقی سیکرٹری خزانہ کو آر بی او ڈی نہر کی تعمیر کے لئے فنڈز جلد جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ آر بی او ڈی منصوبے پر کام 67 فیصد مکمل ہو گیا ہے جبکہ اگر فنڈز بروقت مل گئے تو نہر کی تعمیر اس سال دسمبر تک مکمل کر لی جائے گی۔ منچھر جیل کے آس پاس 6 (واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ) پانی صاف کرنے کے پلانٹ حکومت سندھ نے اور 6 واپڈا نے لگائے ہیں جبکہ مزید پلانٹ لگانے کا بھی منصوبہ بھی ہے مگر فنڈز کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں۔ واپڈا کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا آر بی او ڈی منصوبے کی تکمیل کے لئے درکار فنڈز کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہے۔
منچھر جھیل

مزیدخبریں