پی سی بی کا بنگلہ دیش میں سکیورٹی پر اظہار تشویش‘ اے سی سی کو خط لکھ دیا نجم سیٹھی آج دبئی جائیں گے

لاہور (سپورٹس رپورٹر)  پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش میں سکیورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیاہے کہ  سبحان احمد نے اے  سی سی اجلاس میں بنگلہ دیش کی صورتحال پر بات کی تھی۔ پی سی بی  آئی سی سی کے وفد کے ساتھ اپنا نمائندہ بنگلہ دیش بھیجے گی۔عبوری چیئرمین نجم سیٹھی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لیے آج دبئی روانہ ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن