پاکستان‘ سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع‘ دونوں کپتان کامیابی کے لئے پرعزم

دبئی ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا  ٹیسٹ میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔   میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے دبئی میں شروع ہوگا۔ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ دبئی میں وکٹ مختلف ہوگی۔تیسرے ہی د ن  سپنرز اپنا کام دکھانے لگیں گے۔ سیریز میں برتری کیلئے پورا زور لگائیں گے۔وکٹ کے ٹرن کرنے کا پورا یقین ہے۔ بیٹنگ پر مزید محنت کرنے اور زیادہ سے زیادہ سکور بنانے کی ضرورت ہے۔ سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے کہا کہ آج کامیابی کیلئے میدان میں اتریں گے۔ پہل میچ ڈرا کرنے پر بھی کارکردگی بہتر رہی۔ کھلاڑیوں پُرعزم ہیں اور پاکستان کو ٹف ٹائم دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن