اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں مقدمات کو جلداز جلد نمٹانے کیلئے پیشگی ججوں کے بینچز قائم کرنے کا سلسلہ جاری‘ 12 جنوری سے 16 جنوری 2015ءتک مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک نے ججز کا روسٹر جاری کردیا ہے جس کے تحت اسلام آباد میں پانچ بنچ قائم کئے گئے ہیں‘ رجسٹرار طاہر شہباز کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر جاری کردہ تفصیل کے مطابق بنچ نمبر 1 میں چیف جسٹس ناصرالملک‘ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مشیر عالم‘ بنچ نمبر 2 میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس سرمد جلال عثمانی‘ بنچ نمبر 3 میں جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس شیخ عظمت سعید‘ بنچ نمبر 4 میں جسٹس میاں ثاقب نثار‘ جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل خان‘ بنچ نمبر 5 میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ‘ جسٹس اقبال حمیدالرحمن اور جسٹس عمر عطاءبندیال پر مشتمل ہے جو سزائے موت‘ عائلی معاملات اور انسانی حقوق سے متعلقہ مقدمات سمیت کئی اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔
مقدمات/بینچز