لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز سودوں کی مالیت 53.88 فیصد اضافے سے 2 ارب 92 کروڑ 10لاکھ روپے رہی۔ سودوں کی مجموعی تعداد 13952 رہی اور پی ایم ای ایکس انڈیکس 2593 کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت ایک ارب 51 کروڑ 80لاکھ روپے رہی جبکہ خام تیل کے سودوں کی مالیت ایک ارب 32کروڑ 60لاکھ روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 77 کروڑ روپے رہی۔