وہاڑی: ہیٹر سے رضائی میں آگ بھڑک اٹھی‘ 7 سالہ بچی جھلس کر جاں بحق

Jan 08, 2015

وہاڑی (نامہ نگار)کمرہ میں آگ لگنے سے 7 سالہ بچی جھلس کر جاں بحق ، گھر میں کہرام مچ گیا۔  نواحی علاقہ نو گیارہ ڈبلیو بی میں تصور کے گھر میں آگ لگنے سے کمرہ میں سوئی ہوئی بچی عائشہ تصور جھلس گئی ،ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا مگر کوشش کے باوجود جانبر نہ ہو سکی۔

مزیدخبریں