کراچی+ لاہور (کامرس رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کواتار چڑھاو¿ کے بعدتیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس 32700اور 32800کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق فروخت کے دباو¿ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32640پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،انشورنس ،سیمنٹ اور ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے باعث مندے کے اثرات زائل ہوگئے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس167.22پوائنٹس اضافے سے 32835.95 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں35 ارب، 49 کروڑ 76 لاکھ 7ہزار 131روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر 75کھرب30 ارب 84کروڑ2 لاکھ 64 ہزار336 روپے ہوگئی ۔ جبکہ کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 3.51 فیصد بڑھ گیا ۔دریں اثناءلاہور سٹاک ایکسچینج میں مندے کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 95 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا 25کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا 17کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 53 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 16.30 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6391.61 پر بند ہوا۔ 28لاکھ 71ہزار 400حصص کا کاروبار ہوا۔
حکومتی مالیاتی اداروں اور نجی سیکٹر کی خریداری‘ کراچی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی‘ انڈیکس 32700-32800 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
Jan 08, 2015