نوڈیرو (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز علی بھٹو نے کہا ہے کہ ملک کی سیاست میں رشوت ، کرپشن ، جھوٹ اور ٹھگی کی انتہا ہوچکی ہے ، فوجی عدالتوں کے حق میں ووٹ دیکر بعد میں رونے کا ڈرامہ کرنیوالے وہی ہیں جنہوں نے سالہا سال بے نظیر بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کے قاتل کی قدم بوسی کرکے اس سے ہر طرح کے مفادات حاصل کئے۔