اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے پنجاب کے سابق وزیر تعلیم ریاض فتیانہ کی طرف سے غیر قانونی تقرریوں کے بارے میں نیب کی درخواست خارج کر دی ہے۔ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ ریاض فتیانہ کے خلاف غیر قانونی تقرریوں کے ثبوت موجود ہیں اور ریفرنس بھی موجود ہے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔