راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی پولیس نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے 3 مسلح کار سواروں کو گرفتار کر لیا۔ گزشتہ روز بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر سکیورٹی پر مامور ایلیٹ فورس سیکشن فور ڈیوٹی پر مامور تھی اس نے ایک سفید رنگ کی مہران کار کو چیکنگ کی غرض سے روکنے کی کوشش کی تو گاڑی میں موجود مسلح افراد نے ایلیٹ فورس پر فائرنگ شروع کر دی ۔
راولپنڈی: بینظیر ائرپورٹ کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی پر فائرنگ کے 3 ملزم گرفتار
Jan 08, 2015