لاہور (این این آئی) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں چودہ جنوری سے شروع ہونیوالی ہیم ٹیکسٹائل بین الاقوامی نمائش میں پاکستان کی 200سے زائدٹیکسٹائل کی مصنوعات بنانے والی کمپنیاں شرکت کریں گی ۔پاکستان سمیت دنیا بھر کی دو ہزار سے زائد ٹیکسٹائل کمپنیوں ہیم ٹیکسٹائل میں اپنی مصنوعات پیش کر رہی ہیں۔ ٹیکسٹائل ایکسپور ٹرز نے کہا کہ جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھانے کے لئے حکومت ، گیس اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے ۔ہیم ٹیکسٹائل کے آرگنائزر ہادی صلاح الدین نے بتایا کہ ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کیلئے انتہائی پرکشش ایونٹ بن گیا جس میں پاکستان تیسرا بڑا نمائش کنندہ ملک ہے۔
”ہیم ٹیکسٹائل بین الاقوامی نمائش“ میں پاکستان کی 200 سے زائد ٹیکسٹائل کی مصنوعات بنانے والی کمپنیاں شرکت کریں گی
Jan 08, 2015