سٹیٹ بنک شرح سود میں کمی کا اعلان کرے: لاہور چیمبر

Jan 08, 2015

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سٹیٹ بینک کے حکام پر زور دیا ہے کہ افراط زر کی شرح میں واضح کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے مارک اپ ریٹ میں کم از کم تین فیصد کمی کرے ۔ صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے افراط زر کی شرح واضح طور پر نیچے آئی جس کے پیش نظر سٹیٹ بینک کو مارک اپ ریٹ میں کمی لانا ہوگی۔ اس سے نہ صرف صنعت سازی کا عمل تیز ہوگا بلکہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کو بھی ریلیف ملے گا جو عرصہ دراز سے بجلی و گیس کی قلت جیسے سنگین مسائل کا سامنا کررہا ہے۔

مزیدخبریں