نومنتخب امریکی سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا‘ کانگرس میں ریپبلکنز کو برتری‘ اوباما انتظامیہ کو سخت مشکلات

Jan 08, 2015

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی کانگرس میں صدر اوباما کے مخالفین کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، حزب ِاختلاف کی جماعت ریپبلکنز کو دونوں ایوانوں میں برتری حاصل ہوگئی ، ریپبلکنز نے ایوان ِنمائندگان کے ساتھ ساتھ سینٹ کا بھی کنٹرول سنبھال لیا۔سینٹ کے نو منتخب ارکان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اکثریت کا تعلق ریپبلکن سے ہے۔ کانگرس کے ایک سو چودہویں کانگرس کے اجلاس میں نئے منتخب سینیٹرز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔کانگرس میں رپبلکن کا غلبہ ہوگیا ہے۔  نائب صدر جو بائیڈن نے34 سینٹرز سے حلف لیا، ان سینیٹرز میں 13 ارکان پہلی بار منتخب ہوئے ہیں۔نومبر میں ہونے والے انتخابات میںاوباما کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ امکان ہے کہ ریپبلکن سینیٹر مچ مک کونیل کانگرس میں اکثریتی رہنما منتخب ہو جائیں گے۔ کانگرس میں ریپبلکن ارکان کی اکثریت کے بعد اوباما انتظامیہ کے لیے کئی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

مزیدخبریں